اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے اب تک پارٹی وابستگی کے 35 حلف نامے جمع کرا دیئے ،ذرائع کے مطابق سندھ کے 9 ایم پی ایز نے بھی وابستگی سرٹیفکیٹ پارٹی کو جمع کرادیا ہے جبکہ پنجاب سے 100سے زائد ارکان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے،وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورجو آزاد ہونے کی حیثیت سے جیتے تھے ،سرٹیفکیٹ کے معاملے پر شش وپنج کا شکار ہیں،بیرسٹر گوہر،عمر ایوب اور علی اصغر نے تاحال وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرائے،پی ٹی آئی قیادت کی پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ سے متعلق مشاورت کا عمل جاری ہے
Comments are closed.