بانی پی ٹی آئی کو دھاوابولنے کا اعتراف پہلے کر لینا چاہئے تھا، خورشید شاہ
اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوعسکری عمارات اور تنصیبات پر دھاوا بولنے کا اعتراف بہت پہلے کر لینا چاہئے تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی ٹی آئی نے اس ملک میں نفرت اور تشدد کی سیاست کی بنیاد رکھی،ملکی حالات اور بین الاقوامی تعلقات خراب کرنا اس جماعت کی سوچی سمجھی اسکیم ہے،پی ٹی آئی کو منفی سیاست ترک کر کے مثبت سیاست کا آغاز کرنا چاہئے،ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاسی جماعتوں میں ہم ا?ہنگی ضروری ہے۔
Comments are closed.