مداحوں کا انتظار ختم، سلمان اور سنجے دت 12 سال بعد پھر ساتھ آنے کیلئے تیار

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان اور سنجے دت 12 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ اسکرین پر نظر آنے کیلئے تیار ہیں۔ دونوں اداکار آخری مرتبہ سپر ہٹ فلم ”سن آف سردار“ میں نظر آئے جہاں سنجے دت مرکزی کردار جبکہ سلمان خان انکے ساتھ ایک گیت میں دکھائی دیئے۔ تاہم اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں سٹار پھر سے ایک ساتھ ”نظر پھر سے ایک“ گیت میں نظر آئیں گے اور یہ گانا گلوکار اے پی ڈھلوں کی میوزک ویڈیو ہے جس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار اپنے مداحوں کی خواہش پوری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سلمان کے فارم ہاوٴس میں پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے اداکار اور گلوکار کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ خیال رہے کہ سلمان خان اور سنجے دت ساجن اور چل میرے بھائی، یہ ہے جلوہ جیسی نامور فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

Comments are closed.