پی ٹی آئی پر پابندی اور تین رہنماوٴں پر آرٹیکل 6 کے نفاذ کا معاملہ وفاقی کابینہ میں زیر غور نہ لایا جا سکا
اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی پر پابندی اور تین رہنماوٴں پر آرٹیکل 6 کے نفاذ کا معاملہ وفاقی کابینہ میں زیر غور نہ لایا جا سکا، وفاقی حکومت نے اتحادیوں خصوصاً پیپلز پارٹی سے مشاورت کے لیے معاملہ موخر کر دیا، کابینہ نے 126 ممالک کے سرمایہ کاروں، کاروباری افراد اور باشندوں کے لیے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کی اجازت دے دی۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اراکین کی تعداد میں اضافے، متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔ وفاق کی سال 22-2021 اور 23-2022 کے لئے پالیسیوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پر دوست ممالک کے سرمایہ کاروں اور شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کو ویزا فری داخلہ دینے کے لئے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی جس کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے دوست ممالک کے تاجروں کو ویزا فری داخلے کی اجازت ہو گی، وفاقی کابینہ نے ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کی اجازت دے دی،وفاقی کابینہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دے دی، نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اراکین کی تعداد میں اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی ،متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کی قانونی کاروائی کے آغاز اور تین سرکردہ رہنماوٴں پر آرٹیکل 6 کے نفاذ کا معاملہ زیر غور نہ لایا جا سکا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق معاملے پر پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ مزید مشاورت کے بعد معاملہ وفاقی کابینہ میں لایا جائے گا۔
Comments are closed.