9 مئی کو مخصوص ٹولے نے اس ملک میں غدر مچایا ،وزیراعظم

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو مئی کو مخصوص ٹولے نے اس ملک میں غدر مچایا ۔ پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کے خلاف جو باتیں کی جارہی ہیں،مادر وطن اور افواج پاکستان کے خلاف کسی طور پر بھی ہم ایسا کوئی اقدام برداشت نہیں کریں گے۔ پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لئے کسی قدم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے وفاقی کابینہ نئی ویزا پالیسی کی متعلق منظوری دے گی۔ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں انسانیت سوز ظلم ڈھایا رہا ہے۔ چالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ان مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف سیکیورٹی کونسل اور ا قوام متحدہ نے قرادادیں منظور کیں ۔عالمی عدالت انصاف نے بھی غزہ پر اسرائیلی حملے روکنے کا حکم دیا لیکن اسرائیل کے کان پر جونک تک نہیں رینگتی ۔ پاکستان نے مختلف عالمی فورمز پر اسرائیل کے خلاف آواز اٹھائی ‘ اس کے بدلے میں پاکستانی سفارتحانوں پر حملے ہوئے۔ جرمنی اور لندن میں پاکستانی سفارتخانوں پر حملے افسوسنا ک ہیں ۔ اپنے سفارتخانوں کی حفاظت یقینی بنانا ہمارا فرض ہے اسی وجہ سے د فتر خارجہ نے ان حملوں کے خلاف فوری ایکشن لیا ان ممالک کے سفرا کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ ان ممالک کے سفیروں کا ڈی مارش ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ وزارت خارجہ کی کوششوں سے ویزا رجیم میں مثبت تبدیلی لے کر آئے ۔ ویزا پالیسی میں نرمی کے حوالے سے کابینہ منظوری دے گی ۔ ویزا پالیسی مین نرمی سے باہر سے آنے والوں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر ویزوں کی سہولت دی جائے گی ۔ ویزافری ممالک کی تعداد ایک سو چھبیس ہو جائے گی ۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا حالیہ عرصے میں دہشتگردی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ کے پی کے اور بلوچستان میں ہمارے فوج اور پولیس کے نوجوان دہشتگردانہ حملوں میں شہید ہوئے جو کہ افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشتگردی اور مہنگائی کے بد ترین چیلنجز کا سامنا ہے ۔ مہنگائی سے عام آد می پریشان ہے ۔ آئی ایم سے سٹاف لیول معاہدے کے بعد جو شرائط لاگو کیں ان سے عوامی مشکلات کا بھر پور احساس ہے ہم دن رات ایک کر کے عوام کی ان مشکلات کو دور کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ اجتماعی کوششوں سے مخلوط حکومت چیلنجز پر قا بو پانے میں کامیابی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغان بہن بھائیوں کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہوئے انکی ہر ممکن معاونت کی ۔ اس کا بدلہ آج ہمارے ملک کے امن وامان کو تباہ کرنے کی صورت میں ملا ہے ۔ ہم ہمسایوں کے ساتھ امن کے ساتھ تمام معاملات حل کرنے کے خواہاں ہیں ۔ خطے میں امن اور خوشحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے جو خون امن و امان کے لئے دیا وہ را ئیگاں نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا نو مئی کو جس ٹولے نے ملک کی جڑیں ہلانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی۔ حساس تنصیبات پر حملے ہوے مسلح جتھوں نے پی ٹی وی کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا ۔ آج وہی ٹولہ افواج پاکستان ، سپہ سالار اور ملکی اداروں کے خلاف نئی چالوں سے بر سر پیکار ہے ہم اپنے معصوم لوگوں اور افواج کے خلاف ایسا پروپیگنڈہ ہر گز برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح مخصوص ٹولے نے 9 مئی کو اس ملک میں غدر مچایا تھا، پاکستان کی جڑیں ہلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، سب کو علم ہے کہ پارلیمنٹ، ٹی وی اسٹیشن، وزیراعظم ہاوٴس کے اردگرد پر انہوں نے ہی حملہ کیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ آج یہ نئے ہتکھنڈوں سے پاکستان ، پاکستان کے پرامن شہریوں اور افواج پاکستان کے خلاف نئی وارداتیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کے خلاف جو باتیں کی جارہی ہیں، اس طرح کے دلخراش مناظر پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے، ہمیں اس لمحے کا پوری طرح احساس کرنا ہوگا۔ اور انکے خلاف کارروائی کرنا ہو گی ۔

Comments are closed.