پی ٹی آئی رہنماوٴں کی گرفتاری پرامریکہ کو تشویش

واشنگٹن(آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ نے پی ٹی ا?ئی رہنماوٴں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مزید کہا کہ امریکا نے ہمیشہ پاکستان میں ائین اور قانون کے اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کردیا۔پریس بریفنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے دفتر پر چھاپے اور پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی رپورٹس دیکھی ہیں، جب ہم اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریوں کو دیکھتے ہیں تو ہمیں تشویش ہوتی ہے۔انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ جب میں کسی ترجمان کی گرفتاری دیکھتا ہوں تو میں ہمیشہ ذاتی طور پر پریشان رہتا ہوں، ہم آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری بشمول قانون کی حکمرانی، قانون کے تحت مساوی انصاف، آزادی اظہار اور پرامن اجتماع کی آزادی جیسے انسانی حقوق کے احترام کی حمایت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کے آئین اور قوانین کے مطابق ان اصولوں کا احترام کیا جائے۔پاکستان میں جمہوری اقدار سے متعلق ایک اور سوال کے جواب پر میتھیو ملر نے کہا کہ ہم نے دنیا بھر میں جمہوری اقدار کے لیے آواز اٹھائی ہیں اور یہ بات واضح کی ہے کہ جو ممالک جب دنیا میں کہیں بھی جمہوری اقدار کو برقرار رکھتے ہیں وہ سب سے مضبوط ہوتے ہیں اور ہم یہ کرتے رہیں گے، یہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور یہی ہمارے نقطہ نظر کی رہنمائی کرتی رہے گی۔

Comments are closed.