سپریم کورٹ :رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست خارج
اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ ()رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست خارج کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے نیب درخواست پر سماعت کی، اس دوران نیب کے وکیل نے موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ رانا ثنا اللہ کے خلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی ہے۔عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر رانا ثنا اللہ کی نیب مقدمہ میں ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب اپیل نمٹا دی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔نیب نے رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔
Comments are closed.