اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کے نامور ایڈووکیٹ خواجہ حارث چیئرمین تحریک نصاف عمران خان کی قانونی ٹیم سے الگ ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خواجہ حارث عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نمائندگی کر رہیتھے،خواجہ حارث نے قانونی ٹیم میں ڈسپلن پر تحفظات کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دی ہے۔یاد رہے کہ خواجہ حارث ماضی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی بھی متعدد کیسز میں نمائندگی کر چکے ہیں۔
Comments are closed.