الیکشن کمیشن نے 39 ازاد اراکین اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت تسلیم کرلی

الیکشن کمیشن نے 39 ازاد اراکین اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت تسلیم کرتے ہوئے ان کے نوٹیفیکیشن جاری کردیے جبکہ 41اراکین کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی اس موقع پر الیکشن کمیشن کی لاء ونگ نے کمیشن کو فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دی ذرائع کے مطابق لاء ونگ نے کاغذات نامزدگی کے ساھ پی ٹی آئی سے وابستگی کے سرٹیفیکیٹ جمع کرانے والے 39اراکین کوپی ٹی آئی کا رکن تسلیم کرتے ہوئے ان کے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی سفارش کی جبکہ دیگر 41اراکین کے حوالے سے ابہام کو دور کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے لاء ونگ نے بتایا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ہی نہیں ہوئے تو اتھارٹی کون ہے اورکس کے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ تسلیم کیے جائیں اس حوالے سے سپریم کورٹ رہنمائی کرے کہ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کی اتھارٹی کون ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو ابھی تک الیکشن کمیشن کی جانب سے تسلیم نہیں کیا گیا ہے اورتحریک انصاف کا پارٹی سٹرکچر ہی موجود نہیں ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ سے رجوع متفقہ طور پر کیا گیا ہے کمیشن نے 39اراکین کو تحریک انصاف کے ارکان تسلیم کرتے ہوئے ان کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرنے والے 41اراکین کے حوالے سے سپریم کورٹ سے ان چیمبر مشاورت کی جائے گی۔۔

Comments are closed.