صحافی ارشد شریف قتل کیس:جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر وزارت داخلہ کے حکام طلب

اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پروزارت داخلہ اور وزارت قانون کے مجاز افسر کو 6اگست کو جواب کے ساتھ طلب کرلیاہے۔،چیف جسٹس نے آئی جی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں،ایک پاکستانی شہری کینیا کی پولیس کے ہاتھوں کیوں مارا جائے گا؟آج نہیں تو 10سال بعد تحقیقات ہونی تو ہیں،پولیس حکام نے کہاکہ یہاں پیچیدگی آئے گی مرکزی ملزم جب کینیا میں ہے تو اس کے بغیرکارروائی کیسے آگے بڑھ سکتی ہے؟صحافی ارشد شریف کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی

،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ حکومت کا کمیشن تشکیل کے حوالے سے کیا موقف ہے؟یہاں کا جو معاملہ ہے اس سے متعلق کیا کمیشن بن سکتا ہے؟چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کمیشن وفاقی حکومت نے بنانا ہے اس سے متعلق بتائیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ سپریم کورٹ کے سامنے کمیشن کا معاملہ بھی تھا، عدالت نے کہاکہ اس حوالے سے کیا قباحت ہے؟ اس کی تحقیقات تو ہونی چاہئے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آج نہیں تو 10سال بعد تحقیقات ہونی تو ہیں،پولیس حکام نے کہاکہ یہاں پیچیدگی آئے گی مرکزی ملزم جب کینیا میں ہے تو اس کے بغیرکارروائی کیسے آگے بڑھ سکتی ہے؟چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی، ایس جے آئی ٹی کے مطابق ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں کیونکہ اس کے ثبوت کینیا میں ہیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جوڈیشل کمیشن کا مقصد کیا ہوتاہے

، کیا اس نے چالان جمع کرانا ہوتا ہے؟جوڈیشل کمیشن نے انکوائری کرنا ہوتی ہے اور اس کی رپورٹ پبلک ہونی چاہئے۔چیف جسٹس نے آئی جی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں،ایک پاکستانی شہری کینیا کی پولیس کے ہاتھوں کیوں مارا جائے گا؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ اور وزارت قانون کے مجاز افسر کو 6اگست کو طلب کرلیا۔

Comments are closed.