بنگلہ دیش میں پاکستانی طلباء محفوظ مقامات پر ہیں ، دفتر خارجہ

اسلام آباد ( آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں پاکستانی طلباء محفوظ مقامات پر ہیں ،ڈھاکہ میں پاکستانی مشن نے پاکستانی طلباء کو احتجاج سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر ،خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی مشن طلباء کے ساتھ رابطہ میں ہے ہم اپنے برادری کو بھی کہتے ہیں کہ وہ مقامی قوانین ، روایات کی پاسداری کریں ۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ میں بنگلہ دیشی حکومت کیخلاف مظاہروں میں پاکستانیوں کی شرکت کی ہمار ے پاس کوئی رپورٹ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈھاکہ میں پاکستانی مشن نے پاکستان طلبا کو احتجاج سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے بنگلہ دیش میں پاکستانی طلباء محفوظ مقامات پر ہیں۔

Comments are closed.