سیکورٹی فورسز کا شمارلی وزیرستان میں آپریشن ،خوارجی دہشت گرد رزاق مارا گیا
راولپنڈی(آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا ۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشت گرد رزاق مارا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد چھ جنوری 2023 کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ہلاک دہشت گرد خوارجی گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا۔ ہلاک دہشت گرد 16 مارچ 2024 کو شمالی وزیرستان میں خود کش حملے کا سہولت کار بھی تھا۔اس خود کش حملے میں سات بہادر جوان شہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری رکھا ہوا ہے ۔سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
Comments are closed.