ن لیگ کا اعظمی بخاری ویڈیو معاملے میں ملوث لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دینے کا اعلان

اسلام آباد (آن لائن) ن لیگ نے اعظمی بخاری ویڈیو معاملے میں ملوث لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دینے کا اعلان کر دیا ، وزیر مملکت شزا فا طمہ اور د یگر لیگی خواتین رہنماوں نے فیک ویڈیو واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف سے بڑے سے چھوٹے لیول پر کردار کشی کی جا رہی ہے۔ جعلی ویڈیو کے ہر کردار کو بے نقاب کر کے عبرت کا نشانہ بنایا جائے گا ۔ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوے وزیر مملکت شیزہ فاطمہ نے کہا مخصوص سیا سی جماعت اب اپنے سیاسی مفادات کے لئے خواتین کی کردار کشی پر اتر آئی ہے تاہم اس کی اجازت نہیں دیں گے ۔ ان کے خلاف پورا ایکشن لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیک ویڈیو سے اعظمی بخاری کی تذلیل ہوئی ۔ ملوث لوگوں کا پیچھا کیا جائے گا اور انھیں انصاف کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا عمران خان کی طرف سے بھی خواتین کے لئے ایسے ایسے القابات اور بیانات د ئیے گئے ۔

آپ ریاست مدینہ کا نام لیتے ہیں اور ایسی چیزوں سے خواتین کو بدنام کرتے ہیں ۔ مریم نواز کے بارے میں آپ نے کہا تھا میرا نام نہ لیا کریں آپ کے خاوند ناراض ہو جائے گا ۔ کیا لیڈر ایسی باتیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس قسم کی زبان سوشل میڈیا پر استعمال ہو رہی ہے ہمیں سمجھ نہیں آتی۔ سب جانتے ہیں یہ کہاں سے شروع ہوا ۔ اب ایسا نہیں ہوگا ۔ میری گزارش ہیں کہ پراپیگنڈا کا حصہ نہ بنیں ۔ کیوں کہ حکومت سختی سے ایکشن لے گی اور خواتین کی عزت کے معاملے میں کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ اس طرح کا کوئی حربہ کام نہیں آئے گا ۔ آپکی ایسی سیاسی تربیت ہوگی ہماری ایسی تربیت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا جب عمران خان کی بیٹی کی ایوان میں بات کرنے لگے تو نواز شریف صاحب نے ہمیں روک دیا۔ رہنما ن لیگ نوشین افتخار نے کہا کہ ہماری فیملیز ہیں بچے ہیں کیا وہ اس سے متاثر نہیں ہوتے۔ یہ لوگ خواتین کو دیوار کے ساتھ لگانے کے لیے ایسا کر کے انکا حوصلہ پست کرتے ہیں ۔ مریم نواز ایک صوبہ چلا رہی ہیں۔وہ بزدار سے تو بہتر چل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا بہت سے مرد خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے ۔ خواتین کو خود کو منوانے کے یے بہت جدوجہد کرنا پڑتی ہے ۔ میں حکومت سے درخواست کروں گی کہ اس کیس میں مثالی سزا دی جائے ۔ تاکہ آئندہ کوئی اسی گھٹیا حرکت نہ کرے ۔ ہماری یوتھ جو اس ٹرینڈ کو فالو کر رہی ہے وہ ان کو ان فالو کرے۔ رہنما ن لیگ شائستہ پرویز ملک نے کہا ہم تمام خواتین عظمیٰ بخاری کے ساتھ کھڑی ہیں یہ بڑے دکھ اور تکلیف والی بات ہے۔ ہم تمام خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا سیاسی ہتھکنڈوں کے طور پر خواتین کو ستعمال کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا، نواز شریف اور شہباز شریف نے ہمیشہ کسی بھی خاندان سے متعلق بات کرنے سے منع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں مقالہ سیاسی میدان میں کیا جائے۔ عزتیں ہر کسی کی سانجھی ہوتی ہیں ۔ کہیں تو ریڈ لائن بھی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عورت کی تذلیل کی اجازت نہ اسلام دیتا ہے اور نہ ہی معاشرہ اس کی ا جازت دیتا ہے ۔

ن لیگ کی رہنما رومینہ خورشید نے کہا ایسے کام کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے ۔ آئندہ اب اور نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دستور میں خواتین کو تحفظ حاصل ہے ۔ ریاست اور قانون سے پہلے دین کی بات کرتے ہیں ۔ کوئی دین اس طرح کے عمل کی اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ مکافات عمل ہوتا ہے جو کسی کے ساتھ برا کرے گا اس کے ساتھ بھی برا ہوتا ہے ۔ ہم وویمن پلے کارڈ استعمال نہیں کرتے۔ لیگی رہنما زیب عالم نے کہا ہم یہاں صرف مذمت کے لیے ہی نہیں آئے بلکہ ہم ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔ ہر دفعہ انہوں نے عورت کو نشانہ بنایا۔ خواتین سیاست میں اپنے گھروں کو چھوڑ کر اپنا کردار ادا کرنے آتی ہیں خواتین کسی بھی شعبے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ ان کو لگتا ہے ک ان حرکتوں سے ہمارا حوصلہ پست ہوگا تو ان کی غلط فہیمی ہے عورت کی چادر کی عزت ہے ایک عورت کے پیچھے یہ سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گندا کلچر متعارف کروایا،نفرت کی سیاست کی۔ ہم ہر عورت کو تحفظ دینے کے لیئے کھڑے ہیں۔

Comments are closed.