جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد(آن لائن)وزارت قانون نے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایڈہاک ججز کو ایک سال کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے یہ ایڈہاک جج لگانے کی منظوری دے دی تھی۔
Comments are closed.