9مئی میں ملوث مجرمان کو رہا کیا گیا تو ریاست محفوظ نہیں رہے گی : بیرسٹر محسن رانجھا
لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما بیرسٹر محسن رانجھا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ہاؤس آف لارڈ میں ملک دشمن قوتوں سے ملاقاتیں ملک دشمنی کا واضح ثبوت ہیں ، گولڈ اسمتھ اور دشمن قوتیں بانی پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرکردہ ہیں ،9مئی کے کرداروں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے ،اگر 9مئی میں ملوث مجرمان کو رہا کیا گیا تو ریاست محفوظ نہیں رہے گی ،9 مئی والوں کو انقلابی کہیں گے تو ملک پھر سلامت نہیں رہ سکے گا، شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور زلفی بخاری کو فلسطینیوں کے قصائی لارڈ ڈینئیل سے کیوں ملاقات کرنی پڑ گئی، پی ٹی آئی ڈیجیٹل دہشتگرد جماعت ہے ،عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو پر ان کوشرم سے ڈو ب مرنا چاہیے ،جب ڈیجیٹل دہشتگردی کرنے والے اس حد تک پہنچ جائیں تو وہ سیاسی جماعت کہلوانے کے لائق نہیں۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں، معاشی طور پر ملک کے حالات بہتری کی طرف جانا شروع ہوچکے ہیں،ملک میں ایک ٹولہ کبھی جمہوریت اور کبھی ملک پر حملہ آور ہوتا ہے، عمران خان کے دور میں دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے گئے ، انہوں نے تین وزیر خزانہ تبدیل کرکے معیشت کا بیڑہ غرق کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جسٹس شوکت صدیقی کی گفتگو آپ سن چکے ہیں جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک مخصوص ٹولے کیلئے کیسے فیصلے کرائے گئے
، یہ آج بھی عدالتوں میں جاتے ہیں تو انہیں گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد منصوبہ بندی سے اسپیس بنائی گئی اورتحریک انصاف کو متعارف کرایا گیا ، میانوالی کی اکلوتی نشست جیتنے والے کی پارٹی کو کس طرح ایوان میں پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہاؤس آف لارڈ میں تقریب میں نیتن یاہو کے قریبی ساتھی لارڈ ڈینئیل کے ساتھ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی ،فلسطینیوں کے قصائی لارڈ ڈینئیل کی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے کے ساتھ ملاقات کا کیا مقصد ہے ،وہ تو ان کی میزبانی بھی کررہا ہے، گولڈ اسمتھ اور دشمن قوتیں بانی پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرکردہ ہیں، پی ٹی آئی کے زلفی بخاری اور شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی کی تقریب میں بانی پی ٹی آئی کی تعریفوں کو دیکھنا ہوگا، میرا ہر ایک سے یہ سوال ہے کہ لارڈ ڈینیئل اگر ان کی جماعت کی میزبانی کررہا ہے تو یہ جماعت کہاں سے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اقتدار میں آتے ہی سی پیک پر حملہ کیا ، اس منصوبے کو مراد سعید کے ذریعے تباہ کیاگیا، پی ٹی آئی دور میں سی پیک پر نہیں بلکہ قریبی دوست پر حملہ کیا گیا تاکہ سرمایہ کاری پاکستان نہ آئے، بانی پی ٹی آئی دور میں سعودی عرب، یورپی ممالک سے سفارتی تعلقات خراب کرکے دنیا میں پاکستان کو تنہا کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا،اس پر وہ سائفر لہرانا شروع کردیتے ہیں،جو نقصان بانی پی ٹی آئی پاکستان کو پہنچا چکا ہے وہ نقصان دشمن بھی نہیں پہنچا سکے،اگر ان سب لوگوں کو انقلابی کہیں گے تو اس ملک میں کبھی صحیح انقلاب نہیں آئے گا،اگر انقلاب لانا تھا تو اس ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرتے،اگر ان کو آج بھی کوئی انقلابی کہتا ہے تو ان کو بھی سوچنا ہوگا،اگر ان کو انقلابی کہا جائے تو پاکستان کی ریاست بھی خطرے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی سالمیت پر حملے کو مان لیا ہے تو اس کے بعد کوئی گنجائش رہ جاتی ہے کہ ان کو چھوڑا جائے ۔بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جو پیٹرن چل رہا ہے سیاسی قوتوں کو اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے،اس پر کمیشن بننا چاہیے کہ اس جماعت کو فارن فنڈنگ کیوں ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان کی سہولت کاری کا عمل رک ہی نہیں رہا،ان کے سوشل میڈیا موٹیویٹر اگر دہشتگردوں کی حمایت کرے گے تو ملک میں سکون کہا ں سے آئے گا؟۔
Comments are closed.