وزیراعظم نے کارکنوں کو حکومتی عہدوں پر ایڈجسٹ کرنے کی یقین دہانی کرادی
اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کی میڈیا ٹیم اور سینئر قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے وزیراعظم نے کارکنوں کو حکومتی عہدوں پر ایڈجسٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ارکان اسمبلی کے لیے 25، 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کیا جائے گا۔باخبر ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے وزیراعظم کے سامنے کارکنوں کا مقدمہ پیش کیا، وزیراعظم نے کارکنوں کو حکومتی عہدوں پر ایڈجسٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز نے ارکان قومی اسمبلی کا مطالبہ مان لیا، مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پانچ اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔5 اگست کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان اسمبلی کے لئے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی کے لیے 25، 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کیا جائے گا۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پارٹی کو نیا بیانیہ بھی دیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بیانیہ کی تیاری کے لئے مشاورت شروع کی گئی ہے اور تجاویز بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
Comments are closed.