190 ملین پاوٴنڈ کیس‘ بانی پی ٹی آئی کے وکلا کیلئے کل جرح کا آخری موقع ہوگا

اسلام آباد(آن لائن) 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو 30جولائی کل (منگل)جرح کا آخری موقع ہوگااس حوالے سے وکلاکوتیاری کے بعدعدالت میں پیش ہوناپڑے گااور دلائل دیناہوں گے پچھلے ہفتے اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے حکم نامہ جاری کیاتھا، جس میں کہاگیاتھاکہ 26 جولائی کو 10:40 پر کیس کال ہوا، نیب کے گواہ موجود تھے،

بانی پی ٹی کی جانب سے کوئی نہیں تھا، کیس 11:00 بجے تک ملتوی کر دیا گیاتھا۔حکم نامہ میں مزید کہا گیا تھاکہ 11:15 پر کیس دوبارہ کال ہوا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو لایا گیاتھا، خالد یوسف ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر کہا تھاکہ سینئر وکلا راستے میں ہیں، حکم نامہ میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو آخری موقع دیا جاتا ہے۔حکم نامہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا 30 جولائی کو جرح مکمل کریں، استغاثہ کے گواہ عمیر احمد اور میاں عمر ندیم اپنے بیان ریکارڈ کرانے کے پابند ہیں۔

Comments are closed.