اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح ٹانک میں بھی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں 4 خارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا ۔
سکیورٹی فورسز بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے۔ ملک کی بقا کی جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔ محسن نقوی سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔
Comments are closed.