وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا ارکان پارلیمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارکان پارلیمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ہے اور وزیراعظم نے زوردیا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کو ترجیح دی جائے ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی اچانک اسلام آباد آمد کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے پنجاب ہاوٴس میں بعض اہم ملاقاتیں بھی کیں ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملیں دونوں کی ملاقات وزیراعظم ہاوٴس کے رہائشی حصے میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے ن لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں بارے تحفظات سے آگاہ کیا اورزوردیا کہ پنجاب میں ن لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کو ترجیح دی جائے ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اس حوالے سے جلد اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ اراکین پارلیمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے وفاق اور پنجاب کی کوآرڈی نیشن کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ رابط کمیٹی میں وفاق اور پنجاب حکومت کے نمائندے شامل ہونگے ملاقات میں جماعت اسلامی کے دھرنے ان کے مطالبات اور امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پنجاب ہاوٴس میں بھی بعض اہم ملاقاتیں کیں ۔

Comments are closed.