بلاک کی سیاست کے بجائے مذاکرات اور شمولیت کی ضرورت ہے،پاکستان
وینتیان (آن لائن)پاکستان نے بلاک کی سیاست کے بجائے مذاکرات اور شمولیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے علاقائی امن ، سلامتی اور تعاون کے فروغ کا عزم کر رکھا ہے۔31ویں آسیان علاقائی فورم میں سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے 31ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ سیکرٹری خارجہ نے آسیان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل داتو استنہ عبدالعزیز اورچین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ اور وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ملائیشیا داتو سری امران محمد زین سے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں سیکرٹری خارجہ نے علاقائی امن، سلامتی اور تعاون کے لیے پاکستان کے پختہ عزم اور آسیان اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے علاقائی یکجہتی اور خوشحالی میں آسیان کے مثبت کردار کو سراہا۔ سیکرٹری خارجہ نے ایشیا پیسیفک خطے میں علاقائی تنازعات پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا،سیکرٹری خارجہ نے بلاک کی سیاست کے بجائے مذاکرات اور شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔ ترجمان سیکرٹری خارجہ نے نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالت زار کو اجاگر کیا۔ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے جموں و کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ سیکرٹری خارجہ نے غزہ اور افغانستان کی صورتحال سمیت علاقائی ہاٹ سپاٹ پر پاکستان کا نقطہ نظر بھی پیش کیا۔ترجمان کے مطابق اے آر ایف وزارتی اجلاس کے موقع پر سیکرٹری خارجہ نے آسیان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل داتو استنہ عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ سیکرٹری خارجہ نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ؛ اور وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ملائیشیا داتو سری امران محمد زین سے بھی ملاقات کی۔
Comments are closed.