ارکان پارلیمنٹ کو مفت بجلی، تردید نہ آنے پروزارت توانائی کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی گئی

اسلام آباد(آن لائن)پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پہ پارلیمنٹیرینز کے مفت بجلی استعمال کی خبریں شائع ہونے کے بعدوزارت توانائی کی جانب سے مفت بجلی فراہمی کی تردید نہ کرنے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے وزارت کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے۔ سپیکر نے ارکان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ارکان کی عزت و توقیر پہ کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا‘ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، ارکان کی عزت میں اضافہ یقینی بناؤں گا۔باخبر ذرائع کے مطابق ارکان قومی اسمبلی نے اس موضوع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کرتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ ادا کرتے ہیں، بجلی اور گیس کا بل بھی دیتے ہیں۔

انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کرانا لازم ہے۔رہائش کا کرایہ، بجلی اور گیس کا بل ادا کرنے کے باوجود پارلیمنٹیرینز پہ کیچڑ اچھالے جانے پہ ارکان برہم ہوگئے ہیں۔ ارکان نے سپیکر سے گفتگو میں کہا کہ وزارت توانائی کی اس مہم پہ خاموشی مجرمانہ ہے اوروزارت توانائی کی جانب سے مفت بجلی فراہمی کی تردید نہ کرنے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے وزارت کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے۔ارکان اسمبلی کا موقف ہے کہ وزارت توانائی کو فوری فیک نیوز کی تردید کرنا چاہئے تھی۔سپیکر نے ارکان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ارکان کی عزت و توقیر پہ کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا‘ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، ارکان کی عزت میں اضافہ یقینی بناؤں گا۔

Comments are closed.