خیبرپختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن کیلئے عدالت جانا جرائم کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے‘عظمیٰ بخاری
لاہور (آن لائن)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن کیلئے عدالت جانا اپنے جرائم کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے۔ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ہمیشہ پوشیدہ اور وضاحت طلب معاملات پر بنتے ہیں، گیدڑ کو جب موت نظر آتی ہے تو وہ شہر کی جانب بھاگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی ناکام بغاوت کی درجنوں ویڈیوز، تصویریں اور آڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن ہمیشہ پوشیدہ اور وضاحت طلب معاملات پر بنتے ہیں، 9 مئی کی ناکام بغاوت ملک کے خلاف ایک سازش تھی۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی بغاوت کے تمام کردار اس کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ کون ہیں حقیقت عیاں ہو چکی ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کاجوڈیشل کمیشن بنانے کا خط چھپنے کی ناکام کوشش ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن ہمیشہ پوشیدہ اور وضاحت طلب معاملات پر بنتے ہیں، گیدڑ کو جب موت نظر آتی ہے تو وہ شہر کی جانب بھاگتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 9 مئی کی ناکام بغاوت کی درجنوں ویڈیوز، تصویریں اور آڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں، 9 مئی کی ناکام بغاوت ملک کے خلاف ایک سازش تھی۔واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔اس حوالے سے وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خط میں 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی ہے۔
Comments are closed.