مدارس کے حوالے سے غلط فہمیاں بے بنیاد‘ یکم سے 30 اگست تک مدارس اور مساجد پر قومی پرچم لہرائیں گے‘طاہراشرفی
لاہور(آن لائن)چیئر مین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کے حوالے سے غلط فہمیاں بے بنیاد ہیں‘ یکم سے 30 اگست تک مدارس اور مساجد پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے اورمطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم مساجد کے بجلی کا 50 فیصد بل معاف کرنے کا اعلان کریں۔یہاں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ مدارس اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں۔ مدارس پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔مدارس کے حوالے سے غلط فہمیاں بے بنیاد ہیں۔
یکم سے 30 اگست تک مدارس اور مساجد پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر 2 اہم مسئلے ہیں۔ ہم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ مقبوضہ کشمیر، فلسطین میں خون بہہ رہا ہے۔ 5 اگست کو ملک بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا۔ بھارت میں رہنے والے مسلمان بھی کشمیریوں کی آواز بلند نہیں کر پار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کو سعودی عرب کے بعد سب سے زیادہ امداد دینے والا ملک پاکستان ہے۔ ہماری فوج کشمیری، فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔
پاکستان مضبوط فوج ہونے کے باعث سازشوں کو ناکام بنا رہا ہے۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن قومی ایکشن پر عمل درآمد کا نام ہے۔ استحکام پاکستان کے عنوان سے اجتماعات منعقد کریں گے۔ آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔ غریب بل ادا کرنے کے قابل نہیں رہے۔ بہت سارے مدارس، مساجد اس ماہ بجلی کے بل ادا نہیں کر پائے۔ بجلی کا بل ادانہ کرنے پر کسی مسجد کی بجلی کٹ جائے تو یہ مناسب نہیں۔ وزیر اعظم مساجد کے بجلی کا 50 فیصد بل معاف کرنے کا اعلان کریں۔
Comments are closed.