اڈیالہ جیل میں دھکے اور بدتمیزی،بشریٰ بی بی کی درخواست لاہورہائیکورٹ میں دائر
لاہور(آن لائن)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں دھکے دینے اور بدتمیزی کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔انہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ 13 جولائی 2024 کو سیشن عدالت اسلام آباد نے بری کرنے کا حکم دیا تھا
، اس کے بعد اڈیالہ جیل کے عملے نے دوسرے مقدمے میں ان کو گرفتار کے لیے دھکے دیے۔بشریٰ بی بی کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور خواتین اسٹاف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ایک اور توشہ خانہ کے کیس میں گرفتار کی ہے۔انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور دیگر جیل عملے کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کسی دوسرے جھوٹ مقدمے، کیس یا انکوائری میں ان کو گرفتار کرنے سے بھی روکے۔
Comments are closed.