دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات
اسلام آباد(آن لائن)دولت مشترکہ کے سیکریٹری جنرل کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں ہوئی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر شریک ہوئے۔پاکستان میں جمہوریت، انتخابی اداروں، عدلیہ اور انسانی حقوق پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔خواتین کے حقوق سے متعلقہ اداروں کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی گئی ۔پی ٹی آئی ارکان نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔پی ٹی آئی وفد نے پارٹی کے ساتھ ہونے والے واقعات کے بارے میں آگاہ کیا۔اپوزیشن کی طرف سے درپیش دھمکیوں، انتخابی نتائج میں ہیرا پھیری اور انتخابی عمل سمیت حکومت کی قانونی حیثیت پر عوام کے اعتماد کے ٹوٹنے کی پر گفتگو کی گئی ۔پی ٹی آئی وفد نے کہاکہ پارٹی ارکان، اراکین اسمبلی اور ان کے اہل خانہ بشمول خواتین، بچے اور معذور افراد کو مسلسل ظلم و ستم، ہراساں کیے جانے، بدسلوکی، حراستی تشدد اور جھوٹے مقدمات کا سامنا ہے، مقصد ان کی آواز کو دبا کر بانی پی ٹی آئی سے وفاداری تبدیل کرانا ہے
،پاکستانی عوام کی آواز اور مینڈیٹ جمہوری قدر کے طور پر احترام کا مستحق ہے،ملکی حالیہ سیاسی مسائل پاکستان کے جمہوری اداروں کو بری طرح کمزور کر رہے ہیں،پی ٹی آئی کے رہنماوٴں اور کارکنوں بالخصوص خواتین کو خوفناک زیادتی، ظلم و ستم، تشدد اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا،جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ایسی خلاف ورزیوں کے خلاف مضبوط عالمی موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے، بین الاقوامی برادری کو اپوزیشن کے ظلم و ستم کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے ورنہ جمہوری اقدار کو خطرہ ہوگا، پی ٹی آئی وفد نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اپوزیشن کے ظلم و ستم کے سامنے خاموش نہیں رہنا چاہیے ورنہ جمہوری اقدار کو خطرہ ہوگا،عدلیہ پاکستان میں جمہوری بحالی کو یقینی بنانے کے لیے امید کی کرن ہے ،پارٹی کو انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مداخلت اور عدلیہ کے کام پر دباوٴ کے خوف کے بغیر آزادانہ طور پر کام کرنا چاہیے، آر ٹی آنر پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے کہاکہ پاکستان کے اندر تمام حکومتوں، انتظامیہ اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے دولت مشترکہ پر عزم ہے،خواتین، نوجوانوں کی ترقی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سیاسی عزم قابل تعریف ہے، دولت مشترکہ جمہوری اداروں اور انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔پارٹی کو انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مداخلت اور عدلیہ کے کام پر دباوٴ کے خوف کے بغیر آزادانہ طور پر کام کرنا چاہییے،پی ٹی آئی وفد نے عالمی برادری کی خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کیا یآر ٹی آنر پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کا پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کے لیے دولت مشترکہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.