عمران خان کی چوری ثبوتوں کے ساتھ پکڑی گئی، مہینوں صفائی کا موقع بھی دیا گیا،مریم نواز

لاہور ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی چوری ثبوتوں کے ساتھ پکڑی گئی، مہینوں صفائی کا موقع بھی دیا گیا، یہ نوازشریف کی طرح کوئی سیاسی انتقام پر مبنی مقدمہ نہیں، عمرعطا بندیال قانون انصاف کے چہرے کو ساس اور بچوں کی خاطر مسخ کر رہے ہیں ، بندیال صاحب تاریخی بدنامی ساتھ لیے جا رہے ہیں، اس کا جواب ان کو دینا پڑے گا۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ چیف جسٹس صاحب! جب نواز شریف کو جھوٹے مقدمے میں بغیر کسی قصور کے اتنی سخت سزائیں سنائی گئی تھیں، آپ بھی شامل تھے، کیا اس وقت اس طرح کا کوئی سوال آپ نے پوچھا تھا؟ یا یہ سب آپ کو عمران کے لیے یاد آتا ہے؟ پچھلی بار آپ نے توشہ خانہ چور کو ریسٹ ہاوٴس شفٹ کیا تھا،اس بار ہوٹل کیسا رہے گا؟ انہوں نے کہا کہ جس حالت میں چوروں کو رکھا جاتا ہے، اس سے بہت بہتر حالت میں رکھا گیا ہے۔یہ نواز شریف کی طرح انتقام پر مبنی سیاسی مقدمہ نہیں ہے، یہاں چوری ثبوتوں کے ساتھ پکڑی گئی ہے، مہینوں صفائی کے متعدد مواقع دیے گئے مگر بندیال صاحب کا لاڈلا ان کی ناک کے نیچے عدالت سے بھاگتا رہا۔ تب کیوں نا بولے؟

قانون اور انصاف کے چہرے کو ساس اور بچوں کی خاطر مسخ کرنے پر عمر عطا بندیال صاحب اپنے لیے تاریخی بدنامی ساتھ لیے جا رہے ہیں۔اس کا جواب ان کو دینا پڑے گا یا پھر ثاقب نثار کی طرح دنیا سے منہ چھپا کر ساری زندگی گزارنی پڑے گی

Comments are closed.