ایک اسماعیل ہنیہ کی شہادت لاکھوں اسماعیل ہنیہ پیدا کریگی،حافظ نعیم الرحمان

راولپنڈی (آن لائن) جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے جذبات کو مزید اکسایا گیا ہے ۔ ایک اسماعیل ہنیہ کی شہادت لاکھوں اسماعیل ہنیہ پیدا کریگی ۔ اللہ کا شیر سرخرو ہوا ۔

اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا ہو گی ۔ امریکہ اسرائیلی دہشت گردی کی پشت پنا ہی کر رہا ہے ۔ امت مسلمہ کو اس وقت متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسماعیل ہنیہ کی شہادت مشرق وسظی میں ایک نئے بحران کو جنم دیگی ۔ ا س شہادت نے فلسطینیوں کے جذبات کو مزید اشتعال دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس شہدت پر سخت رنجیدہ ہیں ۔ جماعت اسلامی ہنیہ کی شہادت پر یوم تاسیس منائے گی ۔ انہوں نے کہا اسرائیل انسانیت دشمنی کر رہا ہے اور امریکہ اسے اس کو سپورٹ کر رہا ہے ۔ وہ اسرائیلی دہشتگردی کی پشت پناہی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مجموعی اسرائیل کی مغربی طاقتیں حمائت کر رہی ہیں۔

سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ اسرائیلی مظالم پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی اسے فلسطین میں عورتوں اور بچوں پر اسے بلا اشتعال حملوں کے لئے طاقت دے رہی ہے ۔ مسلم حکمرانوں کا اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنا بھی اسے فلسطین کے خلاف طاقتور بنا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا اسرائیل حماس اور ا لقسام سے شکست کھا چکا جس کا بدلہ وہ معصوم فلسطینیوں سے لے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ایک سو چالیس اسلامی ممالک کی فوج دہشتگردی کے مقابلے کے لئے تیار کی گئی تھی تو کیا آج اسرائیل غزہ میں دہشتگردی نہیں کر رہا اس فوج کا کردار کہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کا ہاتھ نہ کاٹا گیا تو یہ سب کی گردنوں پر آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پوردی دنیا کے مسلمانوں میں اسرائیل کے خلاف ایک لوا پک رہا ہے جس دن یہ لاوا پھٹ گیا ۔ اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ۔

Comments are closed.