تحفظ آئین اتحاد نہیں تحفظ عمران خان گناہ چھپانے کا اتحاد ہے ‘طلال چوہدری
اسلام آباد (آن لائن) رہنما ن لیگ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں تحفظ آئین اتحاد بنائیں گے‘ یہ تحفظ آئین اتحاد نہیں تحفظ عمران خان گناہ چھپانے کا اتحاد ہے ۔ کبھی انکو سپہ سالار پسند نہیں تو کبھی چیف جسٹس پسند نہیں ۔ اب انھیں کندھوں پر اٹھا کر اقتدار میں لانے والا کوئی نہیں ملے گا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اتحاد تحفظ آئین کے لئے نہیں عمران خان کے گناہوں کو چھپانے کے تحفظ کا اتحاد ہے ۔
یہ ایک سو نوے ملین کے توشہ خانہ تحائف کی چوری چھپانے کا اتحاد ہے ۔ کبھی یہ کہتے ہیں کہ سپہ سالار پسند نہیں تو کبھی کہتے ہیں منصف اعلی پسند نہیں دی ۔ انکو بتانا چاہتا ہوں نہ تو کاندھوں پر اٹھا ک ر اقتدار میں لانے والا ملے گا نہ ہی گڈ تو سی یو کہنے والا کوئی ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اب بانی پی ٹی آئی کی من مانی نہیں چلے گی ۔ آپ جھوٹے اور چور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ایک ایسی داستان ہے جو ہم سب کے لئے شرمناک ہے ۔ درجہ چہارم کا کوئی ملازم بھی اس طرح کی چوری نہیں کر سکتا ۔
گھڑیوں سے لے کر چھوٹی سی ایش ٹرے تک توشہ خانہ سے چوری کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد آپ کے بس کی بات نہیں یہ بس تحفظ عمران خان گناہ والا اتحاد ہی ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی لاڈلا رہا آج جب اس سے گناہوں کا پوچھا رہا ہے تو اس سے یہ ہضم نہیں ہو رہا ۔ انہوں نے کہا جتنی مرضی چیخیں نکالیں اب آپ کو اپنے کئے کا حساب دینا پڑے گا ۔ آپ نے کے پی کے میں کیا سہولت دی صرف اداروں پر تنقید کے علاوہ آپ کے پاس قوم کو بتانے کے لئے کچھ بھی نہیں لیکن اب یاد رکھیں گناہوں کو چھپانے کی جتنی کوشش کرلیں نہ گناہ چھپیں گے نہ اب پھر کوئی آپ کو کاندھوں پر بٹھا کر اقتدار میں لائے گا ۔
Comments are closed.