حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(آن لائن )حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔پٹرول 6 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل 10 روپے 88 پیسے سستا کر دیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرول کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد وزارت خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 17 پیسے ، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے86 پیسے، لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے کمی کا اعلان کر دیاہے۔

Comments are closed.