صحافی پوچھتے کس جماعت سے ہو،میری بھون صاحب کی پارٹی ہے ،محسن نقوی
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ بارہاؤسنگ سوسائٹی کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ وتعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ سمیت دیگر مہمان شریک ہوئے ۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہاؤسنگ سوسائٹی پر تمام وکلا کو بہت مبارک دی اور کہا کہ کوشش ہے پارک روڈ کو ایک ماہ میں مکمل کرلیں ۔انہوں نے کہا کہ صحافی پوچھتے ہیں اپ کس سیاسی جماعت سے ہیں۔میری جماعت بھون صاحب کی پارٹی ہے ۔اس موقع پروفاقی وزیر ہاؤسنگ وتعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مضبوط ڈنڈے والے کے بغیر کام آگے نہیں بڑھتا۔
اس پراجیکٹ میں مضبوط آدمی محسن نقوی ہے۔یہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ پر فیڈرل ایمپلائز کا تحفظ فرض ہے۔اس منصوبے میں بھی رکاوٹیں پیش آئیں۔اج مشکلات سے نکل کر ہم سرخرو ہو رہے ہیں۔اس وقت کے چیف جسٹس نے یہ فیصلہ نہ دیا ہوتا تو اج یہاں نہ ہوتے۔آج اس نہج پر ہیں کہ تحفظ صرف عدلیہ اور وکیل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سازش صرف ایک ادارے کے خلاف ہے۔پاکستان کی افواج کو ٹارگٹ کرنا فیشن بنا لیا گیا ہے۔روزانہ شہید کی ایک جان جاتی ہے۔گزارش ہے کہ اس ملک کے وارث بنیں،وکلا ہی رہبری کرتے ہیں۔وکلا ہر اول دستہ نہیں بنے تو ملک خطرے میں ہیں۔
Comments are closed.