پیکا ایکٹ کے مقدمہ میں روٴف حسن و دیگر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور‘سب کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں روٴف حسن اور دیگر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ہے اور عدالت نے 50،50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں،اور ان سب کورہاکرنے کاحکم دیاہے۔جمعرات کودرخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر محفوظ شدہ فیصلہ ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے سنایااس سے قبل پیکا ایکٹ عدالت نے روف حسن سمیت 9ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔عدالت نے جمعرات کوپی ٹی آئی کے وکیل کے دلائل کے بعدمحفوظ کیاہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں روٴف حسن و دیگر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں روف حسن سمیت 9ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی،ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے درخواست پر سماعت کی،پی ٹی آئی وکیل علی بخاری، مرزا عاصم بیگ، سردار مصروف عدالت پیش ہوئے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر بھی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ احمد وقاص کے انکشاف پر ایف آئی آر ہوئی، سارا کیس انکشاف پر ہے،3خواتین کی ضمانت ہو چکی، 9افراد کی ضمانت کی درخواست عدالت کے سامنے ہے،9ملزمان تنخواہ پر کام کرتے ہیں

،ملزمان کا روف حسن سے کوئی تعلق نہیں،کوئی چوکیدار، کوئی مالی تو کوئی نائب قاصد ہے،یہ لوگ ملازمت کرتے ہیں، اتنے دن سے جیل کاٹ رہے ہیں،رو?ف حسن ودیگر پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں،روف حسن کی عمر 76سال اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں،رو?ف حسن کی جان کو کچھ ہو جاتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہے۔روف حسن کو فی الحال چھوڑیںِ آٹھ نوکری پیشہ افراد نے ملک کو کیا نقصان پہنچایا؟ریاست کیا ہے؟ قانون اور آئین کے مطابق ریاست عوام ہے،بات چلتے چلتے ملک کی سالمیت سے سوشل میڈیا تک پہنچ گئی ہے،پیکا ایکٹ عدالت نے روف حسن سمیت 9ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بعدازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں روٴف حسن اور دیگر کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ہے اور عدالت نے 50،50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

Comments are closed.