تاریخ کے سخت ظلم و ستم اور جبر کا فلسطینیوں کو سامنا ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور عالم اسلام اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں اس ایوان سے اس قرارداد کے ذریعے مضبوط پیغام جائیگا ،تمام اراکین کا شکریہ کہ انہوں نے اس قرارداد کو اتفاق رائے سے منظو ر کیا،تاریخ کے سخت ظلم و ستم اور جبر کا فلسطینیوں کو سامنا ہے صیہونی فوجیوں کی طرف سے 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیاہے گھر اجڑ چکے ہیں بچوں کی پکار دل دہلا رہی ہیں اس وقت انصاف کی فراہمی کی فریاد گونج رہی ہے،یانسانی حقوق کے ادارے بھی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہیں اقوام متحدہ کے فیصلوں پر عملدرامد نہیں ہو رہاصیہونی ریاست تمام حدیں پار کر چکی ہے عالمی انصاف کی عدالت اپنا فیصلہ دے چکی ہے ،اگر انصاف کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو بے چینی پھیلے گی اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کیا گیاجس کی ہم مذمت کرتے ہیں صیہونی ریاست کے خلاف قانون کو حرکت میں آنا ہو گا اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں کو بھی شہید کر دیا گیاتاریخ میں ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگااج پاکستان میں سوگ منایا جا رہا ہے،لپاکستان فلسطینیوں کی مدد کیلئے امدادی سامان اور ادویات بھجوائی جایینگی فلسطینی طلبا کو پاکستان میں تعلیم دی جائیگی

، شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین کے ایشو پر اواز اٹھاتے رہے ہیں پچھلے دنوں بھی میٹنگ ہوئی ہے ،سنی اتحاد کونسل کے رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ جل رہا ہے مسلمان خاموش ہیں 40 ہزار مسلمانوں کی شہادت کے بعد پتہ چلتا ہے کہ مسلم امہ کمزور ہے مسلم امہ جنگ بندی کروانے میں ناکام رہی ہے مسلم اپنا بلاک بنائے اور او ائی سی کو مضبوط کریموجودہ حکومت او ایی سی کا اجلاس نہیں بلوا سکی اسرائیل کے خلاف بلاک نہیں بنا سکے ،یہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرامد نہیں ہورہا،جبری گمشدگیاں جاری ہیں ہماری ایک معزز ممبر کو اٹھا لیا گیا پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج ہر شخص کا دل دکھی ہے ،اسرائیل کے وجود میں انے کے بعد فلسطینیوں پر مظالم جاری ہیں اسرائیل کی پشت پناہی وہ ملک کر رہے ہیں جو انسانی حقوق کی باتیں کرتا تھکتا نہیں اسرائیل فلسطین میں خون کی ندیاں بہا رہا ہیانسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں؟ ایران میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا گیاان کی یہ قربانی تاریخ میں لکھی جائیگی اگر اس جیسے واقعات کہیں اور رونما ہوتے تو اقوام متحدہ اور دیگر تنظیمیں میدان میں آجاتیں ہم اپنے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں نیتن یاہو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے ہنیہ کی شہادت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم بحثیت قوم کھڑے ہونے کو تیار نہیں ہیں ہمیں معاشی طور پر مضبوط ہونا ہو گاہم ان کے سامنے مجبور اور بے بس ہیں ہمیں معیشت کے حوالے سے ان کے چنگل سے نکلنا ہو گاہم تقسیم در تقسیم ہو رہے ہیں ہمیں متحد ہننا ہو گا پھر ہی ہم فلسطینیوں کا بدلہ لے سکیں گے ہمیں پاکستان کیلئے ایک ہونا ہو گافلسطینی ماوں بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں فلسطین اور کشمیریوں کو ضرور آزادی ملے گی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر غم زدہ ہے پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمان فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے جے یو آئی آج جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکلے گی وہ بہت ساری سیکورٹی کے باوجود انکو ایران میں شہید کیا گیا امریکہ اور اسرائیل مسلم دنیا کی چیدہ شخصیات کو شہید کرنے کے درپے ہیں انکے خون سے جو انقلاب آئیگا اس سے اسرائیل نیست ونابود ہوگا اس وقت فلسطینی محاصرے میں ہے بھوک اور پیاس سے نڈھال ہوچکے ہیں فلسطینی کبھی اسرائیل کے سامنے جھکے نہیں یہاں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کی گئی یہ زمین انبیاء کی سرزمین یے عالمی قوتوں نے فلسطین میں یہودیوں کو آباد کرنے کی سازش کی اسماعیل ہنیہ نے جان دیدی مگر امریکہ اور اسرائیل کے سامنے نہیں جھکا جب جنگ مسلط کی گئی اس وقت سے ملک بھر میں جمعیت علمائے اسلام احتجاج کررہے ہیں وزیر اعظم کو چائیے کہ کردار ادا کرے اور او آئی سی کا اجلاس بلائے ہم فلسطینیوں کو اس عذاب سے کیسے بچا سکتے ہیں کاش امت مسلمہ آج پوری یکسوئی کے ساتھ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہوتا ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اپنی ازادی کیلیئے جدوجہد فلسطینی قربانیاں دے رہے ہیں یہ ایوان اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مسلم امہ اورپاکستان کے خلاف جنگ قراردیتا ہے ،اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قراردیتا ہیاو ائی سی اس کے خلاف اپنا رد عمل سامنے لائیاس قرارداد پر عملدرامد کروایا جائے فلسطینیوں کی جدوجہد میں اس کا ساتھ دینا ہو گا۔

Comments are closed.