پارلیمنٹ ہاوٴس میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

اسلام آباد(آن لائن) پارلیمنٹ ہاوٴس میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ایران میں حملے میں شہید ہونے والے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ پارلیمنٹ ہاوٴس میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر نے شرکت کی۔اس کے علاوہ وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنما اور قیادت بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف ،پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ غائبانہ نماز جنازہ خطیب جامع مسجد پارلیمنٹ ہاوٴس مفتی احمد الرحمن نے پڑھائی۔بعد ازاں اللہ تعالیٰ سے شہید اسماعیل ہانیہ کے درجات کی بلندی، اسماعیل ہانیہ کے خاندان اور فلسطینی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی گئی۔ اس موقع فلسطین کی آزادی ور فلسطینی عوام کو درپیش مصائب کے خاتمے اور امت مسلمہ کی صفوں میں یکجہتی اور اتحاد کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

Comments are closed.