پیپلز پارٹی کسی غیر آئینی اقدام کو سپورٹ نہیں کریگی ، نیئر بخاری

اسلام آباد ( آن لائن ) پی پی پارلیمنٹرینزکے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم اسمبلی توڑنے کی ایڈوائزکریں اورانتخابات کرالیں۔تفصیلات کے مطابق پی پی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے ایک انٹرویو میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ حکومت کوخطرہ ہے تووزیراعظم اسمبلی توڑنے کی ایڈوائزکریں اورانتخابات کرالیں.پی پی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا اگر سمجھتے ہیں حکومت کوخطرہ ہے توپھر ہم سے شیئر توکریں

، ان کوخطرہ ہے تو ڈلیورکریں کیونکہ ہم نے توان کو سپورٹ کیا ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ سسٹم کے بچاوٴ کا انحصار موجودہ حکمرانوں اورایک جماعت پرہے، اگرموجودہ حکومت بالکل تباہی کے دہانے پر آجاتی ہے تو پھرکیا حل ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری کہہ رہے ہیں آؤبیٹھ کربات کریں لیکن کوئی تیارنہیں، جنہوں نے کوئی اورفیصلہ کرناہے ان کو کرنے د یں،پی پی آئین کے ساتھ ہے۔انھوں نے کہا کہ اگرسسٹم ڈی ریل ہواتونقصان ملک کا ہوگا، ہم توغیر آئینی اقدام کوکبھی سپورٹ نہیں کرینگے کیونکہ حل آئین میں ہے۔

Comments are closed.