اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یہ تحریک رکے گی نہ اسرائیل کو تسلیم کرینگے،خالد مشعل
دوحہ (آن لائن) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یہ تحریک نہیں رکے گی اور نہ ہی اسرائیل کو تسلیم کرینگے۔انہوں نے یہ بیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے اسمٰعیل ہنیہ کے سیکیورٹی گارڈ وسیم ابو شعبان کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہمارے لوگ ہمارے اپنے حقوق کے حصول کے لیے قومی اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے جہاد اور مزاحمت کا راستہ جاری رکھیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن (اسرائیل) نہیں سبق نہیں سیکھا، وہ 100 سال سے ہمارے رہنماؤں کو مار رہے ہیں لیکن اس سے کیا فرق پڑا، وہ ایک کو مارتے ہیں تو دوسرا رہنما کھڑا ہوجاتا ہے اور یہی چیز ہمارے لوگوں کو مضبوط بناتی ہے۔
Comments are closed.