یاسین ملک کو پھانسی پر چڑھانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے،مشعال ملک
اسلام آباد(آن لائن)بھارتی جیل میں قید یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 5اگست کودنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی باہر نکل کر پیغام دیں کہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کو ہندوستان نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا،کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ،عظیم رہنماوٴں کو شہید اور پاپند سلاسل کیا گیا ہے ،یاسین ملک کو پھانسی پر چڑھانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ہمارے دل کشمیروں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔
Comments are closed.