بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے اور نمائندہ مقرر کرنے کا نہیں کہا‘شعیب شاہین
راولپنڈی(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرشعیب شاہین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے اور نمائندہ مقرر کرنے کا نہیں کہا‘پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ ہے کہ آئین اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے‘ڈیڑھ کروڑ لوگ سطح غربت سے نیچے جا چکے ہیں ‘اسٹیبلشمنٹ ان کٹھ پتلیوں سے پیچھے ہو اور آئین کے مطابق کام کرے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے اور نمائندہ مقرر کرنے کا نہیں کہا‘کل ہم جماعت اسلامی کے دھرنے میں اظہار یکجہتی کے لیے گئے پولیس ہمیں گرفتاری کرنے کے لیے پہنچ گئی
، ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ‘پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ ہے کہ آئین اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے ،بانی پی ٹی آئی عوام کا حقیقی نمائندہ ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ججز کے خلاف بل لایا جا رہا ہے ،سپریم کورٹ نے وضاحت دے دی ہے کہ ہم غیر جانبدار نہیں تھے ،سپریم کورٹ نے کہا کہ ہمارے فیصلے کی غلط تشریح کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ لوگ سطح غربت سے نیچے جا چکے ہیں ‘اسٹیبلشمنٹ ان کٹھ پتلیوں سے پیچھے ہو اور آئین کے مطابق کام کرے پارلیمنٹ سپریم نہیں ہو سکتیں پارلیمنٹ آئین اور قانون بناتے ہیں ،۔انہوں نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی قانون کو سپریم کورٹ ختم کی جاسکتی ہے شیر افضل مروت کا نوٹیفکیشن ہو چکا ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہدایت دی تھی شیر افضل مروت کا معاملہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے۔
Comments are closed.