اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری سینیٹ کا اجلاس کل( پیر) کی شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے ،صدر مملکت نے یہ اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت طلب کیا ہے ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 بھی شامل ہے اس کے علاوہ قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے دیگر بلز کی بھی منظوری دی جائے گی ۔
Comments are closed.