ارشدشریف قتل کیس کی سماعت اگلے ہفتے کیے جانے کاامکان
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں ارشدشریف قتل کیس کی سماعت اگلے ہفتے کیے جانے کاامکان ہے جس کے لیے سپریم کورٹ نے پریکٹس پروسیجر ایکٹ کے تحت سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیاتھا۔جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل پانچ رکنی بینچ سے سربراہی کریں گے ان کے ساتھ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک جسٹس حسن اظہر رضوی جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں۔ججزکمیٹی نے جسٹس جمال خان مندوخیل سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کی تشکیل کا فیصلہ دو ایک کے تناسب سے ہوا، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس منصور علی تین رکنی بینچ برقرار رکھنے کی رائے دی۔تاہم جسٹس منصور علی شاہ جسٹس منیب اختر نے جسٹس مندوخیل سربراہی میں پانچ رکنی بینچ تشکیل دینے کی رائے دی۔کمیٹی کی اکثریتی رائے پر جسٹس مندوخیل سربراہی میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ ہوا۔کمیٹی کا تشکیل نیا بینچ ججز کی دستیابی پر ارشد شریف شہید کیس کی سماعت کریگا۔
Comments are closed.