قانون کی حکمرانی اور شہریوں کی حفاظت کیلئے پولیس شہداء کی قربانیاں بے مثال ہیں‘ بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور شہریوں کی حفاظت کے لئے پولیس شہداء کی قربانیاں بے مثال ہیں‘ ہمیں اپنی پولیس فورس کی کاوشوں اور جراَت کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے۔یومِ شہداء پولیس پر پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ادائیگیِ فرائض کی خاطر جانیں قربان کرنے والے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور شہریوں کی حفاظت کے لئے پولیس شہداء کی قربانیاں بے مثال ہیں‘پولیس شہداء کی غیر متزلزل لگن اور بے لوث خدمات ان کے عزم کی آئینہ دار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چاروں صوبوں کے پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف بھی جوانمردی سے جنگ لڑی ہے‘شہداء پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

‘شہداء نے قربانیاں دے کر عوام کی حفاظت اور انصاف و دیانتداری کی اقدار کی پاسداری کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں اپنی پولیس فورس کی کاوشوں اور جراَت کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے‘ ہماری پولیس کے جوان قابلِ احترام جذبیکے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے ہیں‘ پیپلز پارٹی پولیس شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہپیپلز پارٹی پولیس کو ان کی بے پناہ قربانی پر سلام پیش کرتی ہے‘پیپلز پارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فلاح و بہبود اور حمایت کا عزم رکھتی ہے‘ تاکہ انہیں مؤثر طریقے سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے سازوسامان اور اختیارات فراہم کیے جائیں‘آئیے! آج ہم اپنے پولیس شہداء کی یاد کو سلام پیش کریں‘آئیے، سب کے لیے ایک محفوظ اور منصفانہ معاشرے کی تعمیر کے عزم کی تجدید کریں۔

Comments are closed.