پولیس شہداء کو خدمات اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں‘صدر زرداری

اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے شہداء نے گراں قدر خدمات انجام دی،پوری قوم کی جانب سے پولیس شہداء کو خدمات اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔ یوم شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے اہلکاروں کی بے مثال جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے شہداء نے گراں قدر خدمات انجام دی۔صدر نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے،پولیس نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دہشت گردی کے خلاف کامیابی میں پولیس فورس کا نمایاں کردار ہے، پولیس کے جوان ملک کے مختلف حصوں میں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، پوری قوم کی جانب سے پولیس شہداء کو خدمات اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔

Comments are closed.