یوم استحصال پر پیغام دینا چاہتا فوج حق خود ارادیت کی منصفانہ جد وجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہے‘جنرل احمد شریف چوہدری

9 مئی کے حوالے سے پاک فوج کا موقف بالکل واضح ہے‘ اس موقف میں کوئی تبدیلی آئی او ر نہ آئے گی

سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے‘ دہشتگرد ملک سے باہر بیٹھ کر بات کرتے ہیں
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب
راولپنڈی (آن لائن)پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ یوم استحصال کے موقع پر میں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ افواج پاکستان حق خود ارادیت کی منصفانہ جد وجہد میں مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کے ساتھ کھڑی ہے‘نو مئی کے حوالے سے پاک فوج کا موقف بالکل واضح ہے‘ اس موقف میں کوئی تبدیلی آئی او ر نہ آئے گی‘ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے‘ دہشتگرد ملک سے باہر بیٹھ کر بات کرتے ہیں ، سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور تصاویر ڈالی جاتی ہیں، بے ضمیر لوگ چند پیسوں کی خاطر ریاستی اداروں ، عوام کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ‘ فوج اور عوام میں خلیج پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا ‘ پاک فوج بخوبی آگاہ ہے کہ یہ مہم کون چلا رہا ہے اس کا سہوت کار کون ہے ‘ نوٹیفکیشن کے ذریعے کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کا نام دیاگیا ۔ اور اب کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کے نام سے ہی پکارا جائیگا‘ یہ فتنہ ہے، ان کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی منگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں ۔پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ۔ملک میں آخری دہشتگر د کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ۔ محفوظ پاکستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے ۔ عوام کے تعاون سے ہر چیلنج پر قابو پا لیں گے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کاحل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ناگزیر ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔ کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوم متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق ہونا چاہیے ۔ افواج پاکستان مقبوضہ کشمیر کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں ۔ پاک فوج کشمیری عوام کی جدوجہد میں مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ ملک میں دہشتگردو ں کے خلاف آ پریشنز بارے انہوں نے کہا روزانہ کی بنیاد پر 100سے زائد آپریشن کیے جارہے ہیں۔ رواں سال دہشتگردی کیخلاف 23ہزار622چھوٹے بڑے آپریشن کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا خیبرپختونخوا،بلوچستان میں تعلیم کی فراہمی کیلئے جامع اقدامات کیے گئے ہیں ۔ افواج کی خصوصی توجہ ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں پر ہے۔ حکومت پاکستان نے 2دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگائی ہے۔ نوٹیفکیشن کے ذریعے کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کا نام دیاگیا ۔ اور اب کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کے نام سے ہی پکارا جائیگا۔ یہ فتنہ ہے، ان کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی 15دن میں آپریشن کے دوران 24دہشت گردوں کوہلاک کیاگیا ہے ۔ڈیرہ اسماعیل میں اہم خارجی دہشتگرد کو مارا گیا ہے‘یہ خارجی دہشتگردی کی متعددوارداتوں میں ملوث تھا۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا پاک افواج کے تعلیمی اقدامات کے تحت نے بلوچستان میں 253طلبہ کو یواے ای یونیورسٹیز میں اسکالرشپس دی گئیں۔ خیبرپختونخوا میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے3293منصوبے مکمل کیے گئے۔ بلوچستان میں 88میڈیکل کیمپس لگائے گئے۔ بلوچستان کے طلبہ کو تعلیم کیساتھ دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ 12کیڈٹ کالجز، 10ٹیکنیکل اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کاقیام عمل میں لایا گیا۔ ایگریکلچر سینٹرز پر بھی کام شروع کیا جارہا ہے ۔نوجوانوں کو روزگار کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی سیکیورٹی کیلئے بھی اہم فرائض سر انجام دے رہی ہے ۔ سی پیک پراجیکٹ پر ہزاروں اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ افواج پاکستان نے قومی خزانے میں کئی سو ارب ٹیکس کی مد میں رقم جمع کروائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج داخلی اور خارجی بارڈر سیکیورٹی پر بھی چوکس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بھی پاک فوج متحرک ہے ۔ تعلیم، صحت صاف پانی کی فراہمی بھی پاک فوج کی ترجیح ہے ۔ سڑکوں اور پلو ں کی تعمیر کے اہم منصوبے بھی پاک فوج کی قیادت میں چل رہے ہیں ۔ زراعت کے شعبے میں بھی پاک فوج کی کدمات جاری ہیں ۔ آٹھ لاکھ سے بنجر زمین زیر کاشت بنانے کے منصوبے پر کام ہو رہا ہے ۔ چوبیس اضلاع میں لائیو سٹاک کی ترقی کے منصوبے جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا پاک فوج شہدا کے لواحقین کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کام کر رہی ہے ۔ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ ان کے ورثا کے لئے جامع پیکجز شروع کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا پاک فوج عوام کی فلاح کے لئے کوشاں ہے پر عزم عوام کے تعاون سے ہمہ جہت تما چیلنجز پر قابو پا لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک مافیا بر سر پیکا ر ہے جو ملک کی ترقی نہیں چاہتا ۔ اس ما فیا کو یہ تکلیف ہے کہ فو ج عوام کی فلا ح و بہبود اور ترقی کے لئے کیوں کام کر رہی ہے ۔ تو کیا ہم اس مفایا سے ڈر کر عوام کی فلاح کے لئے کام کرنا چھوڑ دیں گے ایسا ہر گز نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کے حوالے سے پاک فوج کا موقف بالکل واضح ہے ۔ اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی او ر نہ آئے گی ۔ سات مئی کی پریس کانفرنس میں جو موقف اختیار کیا وہ برقرا ر ہے ۔ انہوں نے کہا ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف پہلی دفاعی لائن قانون ہے تاہم قانون ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف ایسے کام نہیں کر رہا جیسے کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ۔ کھل کر غلط بات چیت کی جاتی ہے ۔ دہشتگرد ملک سے باہر بیٹھ کر بات کرتے ہیں ، سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور تصاویر ڈالی جاتی ہے ۔ بے ضمیر لوگ چند پیسوں کی خاطر ریاستی اداروں ، عوام کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوے کہا کہ فوج اور عوام میں خلیج پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا ۔ پاک فوج بخوبی آگاہ ہے کہ یہ مہم کون چلا رہا ہے اس کا سہوت کار کون ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ یوم استحصال کے موقع پر میں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ افواج پاکستان حق خود ارادیت کی منصفانہ جد وجہد میں مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاوٴن، علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے لیے بھارتی اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی یہ سب بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سال 2024 کے پہلے 7 ماہ میں کانٹر ٹیررزم کے ان آپریشن کے دوران 139 بہادر افسران اور جوانوں نے جام شہات نوش کیا، پوری قوم ان بہادر سپوتوں اور ان کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، اس سے ظاہر ہوتاہے کہ افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلی جنس ایجنیسز پاکستان کی داخلی اور بارڈر سیکیورٹی کو یقینی اور دائمی بنانے کے لیے مکمل طور پر فوکسڈ ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیاب جنگ آخری دہشت گرد اور اس سے جڑی دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ان تعلیمی اداروں سے تقریبا 80 ہزار بچے تعلیم کی روشنی سے مستفید ہو رہے ہیں، 2 منصوبے جن کا میں خصوصی طور پر ذکر کروں گا، پہلا منصوبہ چیف آف آرمی اسٹاف کی یوتھ ایمپلائمنٹ اسکیم ہے، جس کے تحت ان اضلاع میں 1500 مقامی بچوں بشمول ملٹری کالجز میں مفت تعلیم دی جاری ہے، دوسرا منصوبہ علم ٹولو دا پارا یعنی تعلیم سب کے لیے، اس منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا 7 لاکھ 46 ہزار 768 طالب علموں کو انرول کیا گیا ہے، جن میں 94 ہزار سے زائد کا تعلق نئے ضم شدہ سے ہے

، اس منصوبے کے تحت تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو معاشرے کا کامیاب شہری بنانے کے لیے ڈیجیٹل اور ٹیکینکل اسکلز بھی سکھائی جا رہی ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ اسی طرح بلوچستان کے حوالے سے بات کی جائے تو 60 ہزار طالب علموں کو 160 اسکول اور کالجز، 12 کیڈٹ کالجز، یونیورسٹیز اور 3 ٹیکینکل انسٹی ٹیوشن کا قیام وفاقی اور صوبائی کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے، بلوچستان کے ان طلبہ کے لیے ایک جامع اسکالرشپ کا شروع کیا گیا ہے، جس میں ان کو پاکستان آرمی کی جانب سے تعلیم کے ساتھ تمام سہولیات اور اخراجات بھی فراہم کیے جار رہے ہیں، اب تک اس پروگرام کے تحت 8 ہزار سے زائد بلوچستان کے طلبہ مستفید ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بلوچستان میں ایف سی اور پاک فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں بچوں کو تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے 92 اسکول چلائے جا رہے ہیں جن میں 19 ہزار طالب علم زیر تعلیم ہیں، یہ بھی بتاتا چلوں کہ افواج پاکستان کے تعاون سے بلوچستان کے 253 طالب علموں کو متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے حال ہی میں ایک اہم فیصلے اور نوٹی فکیشن کے ذریعے کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کے نام سے نوٹیفائی کیا ہے۔ آئندہ سے اس کو اسی نام سے پکارا جائے گا اور اس سے جڑا ہر دہشت گرد خارجی پکارا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ نہ تو کوئی تحریک ہے اور نہ ہی ان کا دین اسلام یا پاکستان سے کوئی تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں 28 اور 29 جولائی کو ضلع مہمند میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا۔ اسی طرح ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی انٹیلی جنس کارروائی میں اہم خارجی دہشت گرد کو جہنم واصل کیا گیا، جو 12 دسمبر 2024ء کو دہشت گردی کے واقعے میں سہولت کاری سمیت کئی کارروائیوں میں ملو ث تھا۔

Comments are closed.