بنگلہ دیش میں طلبہ گروپ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز
ڈھاکہ (آن لائن)بنگلہ دیش میں طلبہ گروپ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے، پہلے ہی روز پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران 23 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جب کہ مظاہرین وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق بنگلہ دیش میں طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کردیا گیا ہے، پہلے ہی روز مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کے دوران اب تک 23 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ بنگلہ دیشی طلبہ نے گزشتہ روز ملک بھر میں سول نافرمانی کی تحریک چلانے کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالیں تھیں، طلبہ گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک ملک گیر سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھیں گے جب تک کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ گزشتہ ماہ مظاہرین کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن پر مستعفی نہیں ہو جاتیں۔
Comments are closed.