نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
اسلام آباد ( آن لائن ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ ،پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سے متعلق اظہار خیال کیا گیا ۔
ترجمان امریکی سفارت خانے کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، دوران ملاقات امریکی سفیر نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کر کے دلی مسرت ہوئی،امریکی سفیر نے پاکستان اور امریکہ تعلقات میں وسعت کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتا ہے، پاکستان اور امریکہ بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے سرسبز اتحاد کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کا تحفظ چاہتے ہیں، پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اشتراک متواتر اشتراک چاہتے ہیں۔
Comments are closed.