ایل او سی بھارتی اشتعال انگیزی ناقابل قبول،بھارت فائر بندی انتظام کی خلاف ورزیاں بند کرے، پاکستان
اسلام آباد( آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے، بھارت فائر بندی انتظام کی خلاف ورزیاں بند کرے، حریت راہنماوں کو قید سے آزاد کیا جائے، پاکستان "ون چائنا” پالیسی پر عمل پیرا ہے،فغان حکام نے اپنی سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ، جڑانوالہ واقعہ پربطور ریاست پاکستان ایسی کاروائیوں کی اجازت نہیں دے سکتے، امریکی سفیر کی الیکشن کمشنر سے ملاقات کی مزید تفصیل امریکی سفارتخانہ یا الیکشن کمیشن ہی دے سکتے ہیں۔ہفتہ وار میڈیا برییفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کل وزارت خارجہ کا دورہ کیاوزیراعظم کو پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر بریفنگ دی گئی وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو اپنا خارجہ پالیسی کا تصور دیاسعودی عرب کے وزیر حج نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کیاڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی سفیر سہیل محمود کی قیادت میں وفد نے کابل کا دورہ کیا ہے
وفد نے افغان انتظامیہ، عبوری وزیر خارجہ اور افغان دفتر خارجہ حکام سے ملاقاتیں کیں ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی کرکٹ کپ میں پاکستان کی شرکت پر کرکٹ بورڈ حکام بھارت سے رابطے میں ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام بھارت میں انتظامات بارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں بین الاقوامی تنظیم "برکس” کی توسیع کے معاملے پر سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے برکس بلاک میں شمولیت کے لئے کوئی درخواست نہیں دی برکس کو عالمی امن و یکجہتی کے لئے کام کرنا چا ہتے ہیں،برکس تنظیم کو کثیر الملکی ہونا چاہئیے۔ ترجمان دفتر خارجہ سے شاہ محمود قریشی کی غیر ملکی سفراء سے ملاقاتوں پر سوال کے جواب پر کہنا تھا کہ بے شمار غیر ملکی سفارتکار پاکستانی اعلی حکام سے ملاقاتیں کرتے ہیں سیاسی رہنماوٴں یا دیگر حکام کی غیر ملکی سفارتکاروں سے ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں۔ امریکی سفیر کی الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی مزید تفصیل امریکی سفارتخانہ یا الیکشن کمیشن ہی دے سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت نے 21 اگست کو پھر فائر بندی انتظام کی خلاف ورزی کی ،بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 60 سالہ بزرگ شہری غیاث شہید ہوئے پاکستان نے بلااشتعال فائرنگ پر بھارت سے شدید احتجاج کیا،
لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے۔پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت فائر بندی انتظام کی خلاف ورزیاں بند کرے، پاکستان کی چندریان سوئم کی چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے پر بھارت کو مبارکباد ہندوستان کا چاند پر پہنچنا بڑی کامیابی ہے بھارتی سائنسدانوں کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں پاکستان اور بھارت نے نئے ناظم الامور نامزد کر دیے، جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ویزوں کے اجراء کے بعد تقرری اور تبادلے ہوں گے جو معمول کی مشق ہے، پاکستان رینجرز نے بین الاقوامی سرحد سے چھ بھارتی سمگلرز پکڑے سمگلر پاکستانی علاقے میں منشیات اور ہتھیار سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے پاکستان، چین پر ٹھوس، غیر متزلزل اور اصولی موقف رکھتا ہے پاکستان "ون چائنا” پالیسی پر عمل پیرا ہیں پاکستان کا مطالبہ ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت راہنماوں کو قید سے آزاد کیا جائے، آزاد کشمیر میں پکڑے گئے مشکوک افغان باشندوں بارے آزاد کشمیر کا محکمہ داخلہ ہی جواب دے سکتا ہے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت بارے وقت آنے پر آگاہ کریں گے افغان حکام سے افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشتگردی کا معاملہ اٹھایا ہے افغان حکام نے اپنی سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کرائی جڑانوالہ واقعہ میں ریاست اور میڈیا دونوں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہوئے بطور ریاست پاکستان ایسی کاروائیوں کی اجازت نہیں دے سکتے
Comments are closed.