روزانہ45 ہزار پاسپورٹ کی ڈیمانڈ ہے،ستمبر تک مسئلہ حل کرلیں گے،اعظم نذیرتارڑ

اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر45ہزار پاسپورٹ کی ڈیمانڈ ہے ،روزانہ پاسپورٹ کی دستیابی 25ہزار ہے ،بیس مشینوں کے پیسے دیئے جارہے ہیں، ستمبر تک مسئلہ حل ہوجائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاسپورٹس کی عدم دستیابی کے خلاف توجہ دلاونوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا ،پاسپورٹس کی دستیابی پر توجہ دلاونوٹس آغا رفیع اللہ نے پیش کیا ،قومی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا ، اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں گزشتہ روز فوت ہوجانے والے سنی اتحاد کونسل کے رکن ممتاز مصطفی اور درہ آدم خیل میں دس افراد کی سیلاب میں موت سمیت دیگر فوت ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت کروائی گئی

،دعائے مغفرت علی محمد خان نے کرائی اجلاس میں پاسپورٹس کی عدم دستیابی کے خلاف توجہ دلاونوٹس قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا پاسپورٹ کی دستیابی پر توجہ دلاونوٹس آغا رفیع اللہ نے پیش کیا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر45ہزار پاسپورٹس کی ڈیمانڈ ہے ،روزانہ پاسپورٹس کی دستیابی 25ہزار ہے ،بیس مشینوں کے پیسے دیئے جارہے ہیں ،ستمبر تک مسئلہ حل ہوجائے گا، آغا رفیع اللہ نے کہا کہ پہلے تاخیر کی وجہ پاسپورٹ کے کاغذکی عدم دستیابی بتایا جاتا رہا پھر پاسپورٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سیاہی بتائی گئی جو لوگ ارجنٹ فیس دیتے ہیں ان کے لئے کاغذ اور سیاہی آجاتی ہے عام آدمی دھکے کھاتا رہتا ہے ،وزیر داخلہ محسن نقوی نہ تو ایوان آتے ہیں نہ ہی قائمہ کمیٹیوں میں آتے ہیں اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ دوماہ میں واضح فرق نظر آجائے گا کاغذ اور سیاہی اور مشینوں کا انتظام کیا جارہا ہیدوہزار چار سے لیکر نئی پرنٹنگ مشینیں لی گئیں نہ جدید نظام بنایا گیا آن لائن سسٹم میں بعض اوقات نامکمل درخواستوں کی تعداد بھی شامل ہوتی ہے جس کی وجہ تعداد بڑھی ہوئی نظر آتی ہے۔

Comments are closed.