قومی اسمبلی :الیکشن ترمیمی ایکٹ کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کی مخالفت
اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کرنے کا بل انتخابات دوسری ترمیم بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا جبکہ اپوزیشن کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا اجلاس میں دیگر پیش کیے جانے والے چار بل متعلقہ کمیٹیوں کو بھیجوا دیئے گئے جبکہ قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007 میں ترمیم بھی متعلقہ کمیٹیوں کو بھیجوا دی گیئں قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں رکن اسمبلی اظہر کیانی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں دوسری ترمیم کرنے کا بل انتخابات دوسری ترمیم بل 2024 پیش کیا اپوزیشن نے اس بل مخالفت کی الیکشن ترمیمی بل کے خلاف ایوان میں شدید نعرے بازی کی سپیکر کے ڈائس کا گھیراوٴ کیا شدید نعرے بازی کی ،جمہوریت پر حملہ نامنظور ،کالا قانون نامنظور،سپریم کورٹ پر حملہ نامنظور و دیگر نعرے لگائے گئے سپیکر نے سنی اتحاد کونسل کے رکن علی محمد خان کو ترامیم پیش کرنے کی ہدایت کی، علی محمد خان نے ترمیم پیش کی سنی اتحاد کونسل کے رکن صبغت اللہ نے ترمیم پیش کی وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی ترامیم کی مخالفت کردی
، علی محمد خان نے کہا کہ یہ ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے پر حملہ ہے صاحبزادہ صبغت اللہ نے کہا کہ یہ بل آئین اور سپریم کورٹ پر حملہ ہے ،قائمہ کمیٹی میں اکثریت کی بنیاد پر بلڈوز کرکے منظور کیا گیا ، بل دوبارہ قائمہ کمیٹی کو بھیجا جائے ،یہ جمہوریت پر حملہ ہے، یہ پارلیمان اور عدلیہ کو آمنے سامنے لائے گا، سپیکر قومی اسمبلی نے علی محمد خان اورصاحبزادہ صبغت اللہ کی ترمیم پر رائے لیکر ترامیم مسترد کر دیں اجلاس میں قومی کمیشن برائے حقوق بچگان ترمیمی بل 2024 پیش کیا گیا بل رکن اسمبلی عامر جیوا نے پیش کیا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا علاقہ دارلحکومت اسلام آباد بچوں کی شادی کا امتناع بل بل 2024 پیش کیا گیا بل شرمیلا فاروقی نے پیش کیا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا اجلاس میں تیزاب اور آگ سے جلانے کے جرم کا بل 2024 پیش کیا گیا بل مہرین رزاق بھٹو نے پیش کیا رکن اسمبلی مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ یہ بل گذشتہ اسمبلی میں پیش ہو کر منظور ہو چکا ہے، جس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ گذشتہ اسمبلی کا منظور شدہ بل لیپس ہو جاتا ہے،بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔
Comments are closed.