رواں ما ہ تک آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا، محمد اورنگزیب

اسلام آ باد(آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں ما ہ تک آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہوجائیگا، ٹیکس ہر حال میں دینا ہوگا،ملک خیرات سے نہیں چل سکتا،ہر چیز کا ایک فریم ورک ہونا چاہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لانا ہوگا، رواں ماہ کے اختتام تک آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے سٹاف لیول معاہدے کی منظوری ہو جائے گی۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے معاہدے کی منظوری کے بعد کلائمیٹ فنانسنگ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے ساتھ ساتھ آبادی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔پاکستان میں آبادی کا بم پھٹ چکا ہے۔ پاکستان کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے موسمیاتی تبدیلی کی فنانسنگ کیلئے موثر منصوبے بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خیرات سے ملک نہیں چل سکتا۔ ٹیکس ہر حال میں دینا ہوگا۔ اکتوبر میں سالانہ میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے بات چیت ہوگی۔واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نیتاجر دوست سکیم کے تحت تاجروں پر قابل ایڈجسٹ ایڈوانس ٹیکس کی شرح کاٹیبل جاری کر دیا ہے۔

Comments are closed.