پاکستان کے مسائل اس شخص سے بڑے ہیں،ہم آپ کے عمر رسیدہ چیئرمین پر بات نہیں کریں گے،شازیہ مری

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ آپ نے ڈیجیٹل دہشت گردی شروع کی ہے،اب یہ دہشت گردی نہیں چلے گی،پاکستان کے مسائل اس شخص سے بڑے ہیں،ہم آپ کے عمر رسیدہ چیئرمین پر بات نہیں کریں گے،اس کو فریج دے دو اے سی دے دو عوام کی بات کرو،مجھے فلسطین کی قرارداد پر آپ کی تکلیف کا پتہ ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ آپ کے لیڈر نے ایک زائنسٹ کو سپورٹ کیا،ہم استحکام قائم رکھنے کیلئے ہر قیمت ادا کریں گے،امریکی کانگریس میں پاکستان کے خلاف قرارداد آتی ہے تو آپ خوش ہوتے ہیں،قرارداد وہ لاتا ہے جو اسرائیل کا سب سے بڑا سپورٹر ہے،نو مئی والوں کی مذمت کریں،تقسیم اور نفرت پیدا کرنے والا محب وطن نہیں ہوسکتا

،محب وطن چودہ سال قید کاٹ کر صدر کی کرسی پر ہے،انہوں نے کہا کہ اگر کشمیریوں کو آج بھی حق دیا جائے تو پاکستان کا ووٹ دیں گے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،ہمیں یہاں پر کشمیر سے متعلق لیکچر نہ دیں،ہم آپ کی عمر کا لحاظ کرتے ہیں لیکن آپ تاریخ کو مسخ نہیں کرسکتے،مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے،نفرت کا کلچر چڑھانے والوں کو بار بار ایوان میں لایا جاتا ہے،جو ایوان کا حصہ نہیں بار بار اس کی بات کی جاتی ہے،آپ کا رونا دھونا بند ہو مسائل پہ بات کریں،یہ بل تو لوٹا کریسی ختم کرنے کیلئے لایا گیا،ایک پارٹی شروع ہونے سے پہلے ختم ہونے کا بندوبست کیا جاچکا ہے،یہ تاثر دینا غلط ہے کہ یہ عدالتی فیصلے کی مخالفت ہے،آپ پہلے بھی ایک ادارے میں ترجمان تھے،آپ نیب کے بھی ترجمان ہوتے تھے،ہم آپ کے ماضی سے واقف ہیں،شازیہ مری کا کہنا تھا کہ آپ سے واقعی پاکستان کو پناہ چاہیے،آپ سے پناہ ملے گی تو ملک ترقی کرے گا،آپ ڈکٹیٹر کے پیروکار ہیں آپ نے نفرت کو پروان چڑھایا

،آپ کی اولاد باہر عیاشیاں کر رہی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کشمیرکی قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ہمارا واضح موقف ہے،ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،کشمیر کے مسئلے پر چار جنگیں ہوچکی ہیں،کشمیر پر ہمارا موقف کبھی تبدیل نہیں ہوگا ایسا کرنا زہر قاتل ہوگا،شہیدوں نے کشمیر کیلئے خون دیا ہوا ہے،آج بھی مودی حکومت کے ہاتھوں کشمیریوں کا استحصال جاری ہے،یہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر آج بھی موجود ہے، ماضی میں یہاں کوئی بھی اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرسکی،جو حکومت آتی اس پر اپوزیشن الزام اور اعتراض کردیتی ہے، آج یہاں سیاسی الزامات کی بجائے کشمیر کی قرارداد پر بات ہوتی تو اچھا ہوتا،آج کشمیریوں پر مظالم کی بات کرنے کی ضرورت ہے،ایم کیو ایم ڈیجیٹل دہشتگردی سمیت ہر قسمی دہشتگردی کو مسترد کرتی ہے،ایم کیو ایم لاپتہ رکن اسمبلی حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کرتی ہے،ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی جدوجہد کرنے کا موقع دینے کا مطالبہ رتی ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا

Comments are closed.