صحافیوں نے بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو گھیر لیا،سوالات کی بوچھاڑ

اسلام آبا د(آن لائن)پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کے درمیان ملاقات کے دوران صحافیوں نے دونوں کو گھیرے میں لے لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی ،بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی دعوت دی ہے بلکہ میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے ،شیر افضل مروت کا معاملہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ،شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا ،انہوں نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ دو دن صبر کر جائیں آپکو اچھی خبر ملے گی ،یہاں تو آئینی ترامیم بدل جاتی ہیں یہ تو پھر ایک نوٹیفکیشن ہے ،اس موقع پر شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے جوابات کی تائید کی اور کہا کہ مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے۔اس دوران صحافی شیر افضل مروت کے خوشگوار موڈ اور چٹکلوں سے بھی محظوظ ہوتے رہے۔

Comments are closed.